?️
سچ خبریں:امریکی دہشت گرد عراق کے شہر موصل کے مشرق میں واقع مخمور علاقہ میں مزید ایک فوجی اڈہ قائم کر رہے ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینوا کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بدھ کے روز امریکی دہشت گرد افواج کی مشتبہ حرکتوں کی اطلاع دی،رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی موصل کے مشرق میں واقع مخمور قصبے میں ایک فوجی اڈہ قائم کر رہے تھے، ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوج نے پشمرگہ فورسز کے تعاون سے مخمور قصبے کےپہاڑوں میں ایک فوجی اڈے کی تعمیر کا کام شروع کیا۔
اس سلسلے میں عراقی فوجی تجزیہ کار ، رضا الدهلکی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت کویت اور عراق کے درمیان سرحد پر فضائی اڈے بنانے کا ارادہ رکھتی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس مسئلے کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کیا لیکن بدقسمتی سے انہیں اس مسئلے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں اور انہوں نے اس بہانے سے کسی بھی اظہار خیال یا مذمت کو مسترد کردیا کہ ان کے پاس اس سلسلہ میں معلومات نہیں ہیں، الدهلکی نے اس بارے میں مزید کہاکہ خطے میں مستقبل میں امریکی منصوبہ سعودی عرب میں نئے فوجی اڈے بنانے کے منصوبے کے مترادف ہے اورانھوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی فوجی منصوبے ہیں جو ہنگامی صورتحال میں امریکی افواج کو عارضی استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ، جنرل کینتھ میک کینزی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یہ اڈے جو سعودی عرب اور دیگر علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے ، ہمیں انتہائی خطرے کی حالت میں ان میں منتقل ہونےکی اجازت دیتے ہیں،الدھلکی نے کہا کہ اس معاملے پر عراقی حکام کی خاموشی کی وجہ سے ہمارے ملک کو بہت بڑا تاوان دینا پڑے گا ، اس کےنتیجہ میں جہاں ایک طرف عراقی فضائی حدود کو غیر ملکی کنٹرول میں رکھنے کو تقویت ملے گی وہیں دوسری طرف عراق کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو خطرہ بنانے کا ایک مرکز بن جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے چینی ہم
جولائی
وزیر اعظم معاون خصوصی شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی
اکتوبر
Our Picks of the Best Workwear-Style Jackets for Every Budget
?️ 31 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی
جنوری
صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے
جولائی
اسرائیل کے شام پر قبضہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد صیہونی حکومت
دسمبر
صوبوں کو ویکسین منگوانے کیلئے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہئے: فیصل سلطان
?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
جون
صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے
جون