?️
سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مختلف حصوں میں تشدد بدستور جاری ہے ، شکاگو میں منگل کے روز ایک مقامی میڈیا نے اس شہر میں حالیہ فائرنگ سے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں خوفناک اعدادوشمار شائع کیے،رپورٹ کے مطابق شکاگو میں ہفتہ ، اتوار اورپیر کی شام 5 بجے تک 99 افراد کو گولی کا نشانہ بنایا گیا ،شکاگو میں مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ زخمی ہونے والوں میں کم از کم 11 بچے شامل ہیں۔
شکاگو سن ٹائمز ، جس میں شوٹنگ کی خبروں پر ایک خصوصی فائل موجود ہے ، نے بتایا ہے کہ شکاگو میں 2021 کے آغاز سے پیر کی شام 5 بجے تک 2 ہزار فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 11 بچے اور دو شکاگو پولیس اہلکار زخمی ہوئےجن میں سے پانچ بچوں کو نو گھنٹے کےاندر شکاگو میں گولی ماری گئی۔
پیر کو ہونے والی فائرنگ میں سے ایک میں ایک 15 سالہ لڑکے کو شام کے 5:50 بجے ساوت لانگلی اسٹریٹ کو عبور کرتے ہوئے کار سوار افراد نے گولی مار کر زخمی کر دیا ، گلی جبکہ اس واقعہ سے آدھا گھنٹہ قبل شام 5 بجکر20 منٹ پر شکاگو کی ساؤتھ آبرڈین اسٹریٹ پر ایک معمولی جھگڑے کے نتیجے میں مہلک فائرنگ کی گئی جس سے ایک 48 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ شکاگو کے حالیہ فائرنگ واقعات میں دیگر ہلاک شدگان میں ایک 19 سالہ اور ایک 34 سالہ نوجوان شامل ہیں،شکاگو سن ٹائمز کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے اس شہر میں حالیہ فائرنگ سے 5 اور 6 سال کی لڑکیاں جبکہ 11 ، 12 اور 13 سال کے لڑکے زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اختلافات کا شکار
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے
اگست
روس کے 27 سفارت کاروں نے امریکہ چھوڑا
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف کا کہنا ہے کہ
نومبر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی
اپریل
سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سعودی عرب
اکتوبر
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
گورنر سندھ کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے
نومبر