سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک OPEC + ممالک کے تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ OPEC+ ممالک کے تیل کے بجائے اس کے متبادل وسائل تلاش کریں گے، رپورٹ کے مطابق بائیڈن نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر تیل کے لیے نہیں تھا بلکہ اس دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کے مسائل پر گفتگو کرنے کے لیے تھا۔
انہوں نے تیل کی پیداوار میں کمی کے سعودی عرب سمیت اوپیک + گروپ کے کچھ رکن ممالک کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ یہ مایوسی کا باعث ہے اور مسائل کے ایک سلسلے کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے، اس سوال کے جواب میں کہ اوپیک + کے اس فیصلے پر واشنگٹن کا ردعمل کیا ہوگا، امریکی صدر نے کہا کہ ہم تیل کے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں، تاہم ہم ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے جون میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا تاکہ اس ملک کے رہنماؤں سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی جائے، تاہم اوپیک + نے بدھ کو نومبر میں پیداوار میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی کرنے پر اتفاق کیا، اس طرح یہ کمی کورونا وبا کے بعد پیداوار میں سب سے بڑی کمی ہوگی۔