?️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک اور فوجی امدادی پیکج بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں جدید راکٹ سسٹم بھی شامل ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں ایچ آئی ایم اے آر ایس راکٹ سسٹم بھی شامل ہے، جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا پیکج انہیں (یوکرینیوں کو) نئی صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرے گا جس میں ایچ آئی ایم اے آر ایس بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جوبائیڈن یوکرین کو خود مختار، آزاد، خوشحال اور دفاعی صلاحیت سے لیس دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی نئی کھیپ یوکرین کو میدان جنگ میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنائے گی،واضح رہے کہ اس نئے امریکی ایڈوانس راکٹ سسٹم سے یوکرین 5 میل دور تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل ہوجائے گا، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے میں ہر روز 100 یوکرینی فوجی مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو 120 سے 140 کلومیٹر تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایڈوانس راکٹ سسٹم روس پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہوں گے اس لیے کہ ہم روسی سرزمین پر جا کر نہیں لڑ رہے بلکہ ہمیں اپنے شہروں کا دفاع کرنا ہے،دوسری طرف امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے کے اعلان پر روس نے برہمی کا اظہار کیا ہے،روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم دینے کا امریکی فیصلہ انتہائی منفی ہے،ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جنگی سازوسامان دینے سے براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
مشہور خبریں۔
سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک
اگست
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار
?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ
فروری
فیس بک اور ٹوئٹر کو کام کرنے کی اجازت لینی ہوگی: امریکی سینیٹر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: جیسا کہ امریکی قانون ساز اور سیاست دان سوشل
ستمبر
صیہونیوں کی مخالفت؛ زیر حراست بحرینی کارکن کے خلاف الزام
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن کو صیہونی حکومت کی
نومبر
خطے اور دنیا کے لیے ایران کے فتاح میزائل کے پیغامات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک
جون
لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا
ستمبر
مصنوعی ذہانت کا مثبت کردار
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر مصنوعی ذہانت کے پاس ضمیر یا احساسات ہوتے تو
جولائی