سچ خبریں:جہاں امریکی کانگریس ہائپرسونک میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی فوجی طاقت روس اور چین سے پیچھے رہنے سے پریشان ہے وہیں وہ ایک بار پھر اس میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام رہی۔
سی این این نے امریکی ہائپرسونک میزائل تجربہ کے ناکام ہونے کی خبر کو شائع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہائپرسونک میزائل کا اپنے مکمل نظام کے ساتھ پہلا تجربہ ناکام ہوگیا، رپورٹ کے مطابق اس ٹیسٹ کی رپورٹ جو ہوائی میں پیسیفک میزائل رینج کی تنصیبات میں کی گئی تھی، اس میزائل کی باڈی کو "کامن ہائپرسونک گلائیڈ باڈی” کے نام سے دو مرحلوں والے بوسٹر ر پر ٹیسٹ کرنا تھا اس لیے کہ یہ راکٹ اس بوسٹر کے بغیر تقریباً مچ 5 کی رفتار تک نہیں پہنچ سکتا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو پیش آنے والی اس ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے پینٹاگون نے مزید کہا کہ وہ اپنے ہدف والے میزائل کے ہائپرسونک لانچ میں ضروری معلومات اکٹھا کرنے سے قاصر ہے، سی این این نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف امریکی فوج اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل کو اپنے مکمل نظام کے ساتھ لانچ کرنے میں ناکام رہی وہیں دوسری طرف اس ملک کی کانگریس نے طویل عرصے سے امریکی میزائل ٹیکنالوجی کے چین اور روس سے پیچھے رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ روس پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کو اپنے مقاصد میں استعمال کر چکا ہے۔