امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال

امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال

?️

امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال
 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے سرکاری دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ امریکی عسکری اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری سلامتی اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے واشنگٹن میں امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاسی و عسکری امور سمیت امریکی بحریہ کے ڈپٹی آپریشنز کمانڈر اور کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی کمانڈر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بحری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور سمندری سلامتی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ان ملاقاتوں میں سمندری سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان عسکری وفود کے تبادلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں برس جولائی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی ایک سرکاری دورے پر امریکہ گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حکام اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ان کا یہ دورہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل (فائیو اسٹار) سید عاصم منیر کے امریکہ کے دورے اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے محض دو ہفتے بعد عمل میں آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ

یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا

ہمارے اقدام سےغریب کو احساس ہوگا سیاستدان تنگی برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کفایت

واٹس ایپ نے منفرد فیچر  متعارف کرا دیا

?️ 8 فروری 2022سان فرانسسکو ( سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی

ایلون مسک کا ٹویٹر کے حوالے سے بہت بڑا نقصان

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس امریکی ارب پتی نے نومبر

قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ

وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم

شام میں امریکی فوجی کیمپ داعشیوں کی پناہ گاہ

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے