سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نومولود بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک لینڈ میں فائرنگ سے ایک نومولود بچےسمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے اس واقعے میں ایک 11 سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ آج صبح 4:30 پر دو الگ الگ گھروں میں ہوئی، ملزم نے اس دوران پولیس کے ساتھ فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دئیے، بتایا جاتا ہے کہ واقعہ میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں،سرکاری اعداد وشمار کے مطابقڈھائی سے تین کروڑ تک ہتھیار امریکی سماج میں گردش کر رہے ہیں یعنی ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی آتشیں ہتھیار موجود ہے جبکہ اسلحہ ساز فیکٹریوں کی طاقتور لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت امریکہ میں گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔