?️
سچ خبریں:امریکہ مخالف مظاہروں کے بعد سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدیدبمباری کی۔
النشسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی،اسی سلسلے میں صوبہ الحدیدہ میں واقع حبس شہر کے المریرگاؤں میں سعودی اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں عبداللہ شیریاننامی یمنی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ماں کے پیٹ میں ایک بچہ اور ایک شخص ہلاک ہو گیاجبکہ بچے ماں بھی شدید زخمی ہو گئی۔
صعدہ گورنری کے سرحدی قصبے منبہ میں الرقہ اور الشیخ کے علاقے بھی سعودی توپخانے کی گولہ باری کی زد میں آگئے جس میں چار یمنی شہری شدید زخمی ہوگئے،سعودی اتحاد کی جانب سے صوبہ مأرب کے شہر صرواح اور الجوبہ پر 24 گھنٹوں میں 30 بار بمباری کی گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے الحدیدہ صوبے کے شہر حبس پر پانچ بار بمباری کی گئی اور صوبہ حجہ کے شہر حرض پر دو بار بمباری کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب یمنی شہریوں نے صعدہ اور تعز، حجہ، عمران، البیضاء، ریمہ اور أب میں مظاہرے کیے، یہ مظاہرے امریکہ کے خلاف اس نعرے کے ساتھ کیے گئے کہ اقتصادی اور فوجی دباؤ نیز دشمنی کے جاری رہنے اور یمن کے محاصرے کے پیچھے واشنگٹن کا ہاتھ ہے۔
احتجاجی کمیٹی نے یمنی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی فوجی دباؤ کے خلاف مظاہرے میں شرکت کریں، اس سلسلے میں یمنی وزارت دفاع کے شعبہ رہنمائی کے نائب ڈائریکٹر عبداللہ بن عامر نے اعلان کیا کہ یہ شعبہ آنے والے دنوں میں یمن کی جنگ میں امریکہ کے کردار کو دستاویزی شکل دے گا، اس اقدام میں اسلحے کی سپلائی، لاجسٹک حمایت اور فضائی آپریشنز کے انتظام میں امریکی کردار کی دستاویز اور وہ تمام اقدامات شامل ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سعودی قیادت میں جارحانہ اتحاد امریکی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اٹلی بھی صیہونیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک
جنوری
کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
اپریل
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔ نوازشریف
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز
جون
کیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعات امریکہ اور برطانیہ کی ایک نئی سازش ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق، ہندوستان کی حکومت نے چند
مئی
عمران خان نے اپنے وعدے پورے کر دیئے:فواد چوہدری
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری
جون
الحشد الشعبی کی تأسیس کی سالگرہ پر بغداد کی عوام نے منایا جشن
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی کے قیام کی آٹھویں سالگرہ منانے
جون
ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ اگر
مارچ
جنرل سلیمانی کا قتل امریکی غلطی:کوئنسی تھنک ٹینک
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی اور المہندس کی شہادت صرف عراق
ستمبر