?️
سچ خبریں:بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے چین کو دشمن میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق چین نے واشنگٹن انتظامیہ پر خیالی دشمن بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات کے دوران لگائے جانے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام نامناسب تھا، چینی نائب وزیر خارجہ ژی فینگ کے مطابق واشنگٹن چین کو دشمن کے طور پر پیش کرتے ہوئے امریکی عوام میں قوم پرست جذبات بھڑکانا چاہتا ہے۔
یادرہے کہ شرمن اتوار کے روز مشرقی چینی شہر تیآنجن پہنچے ، جبکہ وانگ یی نے خبردار کیا کہ چین امریکی تسلط کو برداشت نہیں کرے گا، اس سے قبل امریکی عہدے داروں نے دعوی کیا تھا کہ شرمن کا اس سفر کا مقصد چین کو بتانا ہےکہ واشنگٹن انتظامیہ اس شرط پر مقابلہ کرلیے تیار ہے کہ منصفانہ ہو اور تنازعات کی روک تھام کے لئے اس کی حدود مقرر جائیں۔
دوسری طرف امریکہ نے چین کے خلاف ہانگ کانگ اور سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں، توقع کی جاتی ہے کہ امریکی اور چینی عہدیداروں نے آج پیر کے روز جوہری اسلحہ پر قابو پانے کے بارے میں روسی وفد سے ملاقات کے لئے جنیوا کا سفر کرنے سے قبل بات کی ہے۔


مشہور خبریں۔
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
دوحہ امن معاہدے کی روح پامال، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت
نومبر
وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس
جولائی
زیلنسکی کو عدالت کے چکر لگانا ہوں گے:روس
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا کہ
اگست
فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا سید حسن نصر اللہ کے نام شکریہ کا پیغام
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری
اکتوبر
حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت
جولائی
حکومتی اخراجات پر آئی ایم ایف کی پابندی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
اکتوبر
سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں
جنوری