?️
سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی کمپنیوں کو امریکہ کی پابندیوں کے خلاف تحفظ فراہم کرے گا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے اپنے ملک کی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر تنقید کی،ہفتہ کو ایک بیان میں چین کی وزارت تجارت نے روس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے اقدامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
چین کی وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں روس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ امریکی اقدامات کی کوئی بین الاقوامی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں یکطرفہ پابندیوں اور بیرونی دائرہ اختیار کے غلط استعمال کی واضح مثال ہیں جس سے کاروباری اداروں کے حقوق اور جائز مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے نیز عالمی سپلائی کی سلامتی اور استحکام بھی متاثر ہوتا ہے جبکہ چین سختی سے ان اقدامات کے خلاف ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امریکہ کو جلد از جلد اپنے غلط اقدامات کو درست کرنا چاہیے اور چینی کمپنیوں پر غیر معقول دباؤ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے،چین کی وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اس ملک کی کمپنیوں کے حقوق اور جائز مفادات کا سختی سے تحفظ کرے گا۔
مشہور خبریں۔
ایکس (ٹوئٹر) میں نئی تبدیلی، لنکس کے ساتھ ہیڈلائن نظر نہیں آئے گی.
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں تبدیلی کی
اکتوبر
صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی
اکتوبر
یوکرائن میں سیاحوں سے پیسے لوٹنے والا صہیونی گروہ گرفتار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یوکرائنی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت
اگست
ڈالر کی بلیک مارکیٹ ایک بار پھر پھلنے پھولنے لگی
?️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کے
فروری
سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس
مئی
حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں، چیف جسٹس
?️ 15 جون 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے
جون
بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے
?️ 5 جون 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن زمین تنگ کی
جون
صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل
اکتوبر