🗓️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کو نیٹو کو دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ٹاس نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی جانب سے واشنگٹن کی مخالفانہ پالیسیوں کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ بیجنگ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے لیکن متعلقہ فریقوں کو بھی چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانا اور چین کو بدنام کرنا ، محاذ آرائی اور خیالی دشمن پیدا کرنا بند کریں اور اپنا تسلط برقرار رکھنے اور دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو آلے کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔
ماؤ ننگ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ہر کسی کو دنیا میں امن اور استحکام پھیلانے کے لیے کام کرنا چاہیے، یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں تائیوان اور شمالی کوریا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ اگست کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے جزیرۂ تائیوان کے متنازعہ دورے کے بعد آبنائے تائیوان میں کشیدگی بڑھ گئی، بیجنگ نے پیلوسی کے سفر کی مذمت کی اور اسے علیحدگی پسندوں کی حمایت قرار دیتے ہوئے اس کے جواب میں تائیوان کے جزیرے کی فضائی حدود اور پانی کے گرد بڑے پیمانے پر اور بے مثال مشق کا انعقاد کیا۔
تاہم اس ردعمل کے باوجود پیلوسی کے دورے کے بعد جرمنی جیسے ممالک نے اس جزیرے پر اعلیٰ سطح کے وفود بھیجے اور کشیدگی میں اضافے کو ہوا دی، واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور پیلوسی کے دورے جیسے اقدامات کو متحد چین پالیسی کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مہینے سے بھی
اپریل
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر
وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی
🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا
مئی
ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد
مئی
وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے
جون
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
🗓️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
ستمبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۴
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون