?️
سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پرہونے والے سائبر حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
ہل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے کچھ عدالتی اداروں کو بڑے سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس خبر کا اعلان امریکی محکمہ انصاف نے کیا اور اس سلسلے میں کہا گیا کہ ایک بڑے سائبر حملے میں جو حال ہی میں اس ملک کے مختلف اداروں اور پراسیکیوٹر کے دفاتر کے خلاف کیا گیا ، بہت سے اداروں کو ہیک کر لیا گیا، کہا جاتا ہے کہ ان سائبر حملوں کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اس کے طول و عرض بتدریج ظاہر ہو رہے ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ یہ حملہ گزشتہ سال ہوا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہیکرز نےتمام ای میلز اور ان کے اٹیچمنٹ سمیت ڈیٹا چوری کر لیا،رپورٹ کے مطابق حالیہ سائبر حملے میں 15 امریکی ریاستوں میں 27 پراسیکیوٹر دفاتر کے علاوہ کولمبیا اور نیو یارک کے دائرہ کار میں کام کرنے والے ملازمین کی ای میلز ہیکرز استعمال کرتے تھےجبکہ صرف نیو یارک میں 80 فیصد پراسیکیوٹر کے دفاتر کے ملازموں کے ای میلز چوری ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکہ پر تازہ ترین سائبر حملہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ پہلے ہوا جب مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا کہ امریکہ میں 150 سے زائد سرکاری ایجنسیوں ، تھنک ٹینکوں اور دیگر اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس وقت یہ بھی بتایا گیا تھا کہ نوبیلیم نامی ایک ہیکنگ گروپ نے مختلف تنظیموں کے 3 ہزار ای میل اکاؤنٹس پر حملہ کیا جن میں سے بیشتر امریکہ کے تھے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے سیاسی سربراہ کے حالیہ خطوط پر ایک نظر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ یحیی سنوار کے الجزائر کے صدر،
اکتوبر
سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں
جنوری
امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک
جون
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 31 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
بلوچستان کی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، سرفراز بگٹی
?️ 7 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
ستمبر
غزہ میں کتنی سرنگیں ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی
جنوری
پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر کی عدم موجودگی
دسمبر
کیا حماس نے جنگ بندی کو ہری جھنڈی دے دی ہے؟
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس جلد ہی
جولائی