🗓️
سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ نظریے کے خطرے کو یاد دلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان انسان دشمن تحریکوں کو زندہ کرنے اور مختلف ناموں سے فاشسٹ نظریہ کو ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی فسطائیت مخالف کانفراس 2022 میں ایک تقریر میں شامی سفیر ریاض حداد نے کہا کہ فسطائیت کا ایک اور پہلو بھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شام میں بہت نقصان ہوا ہے اس لیے کہ یہ دہشت گردانہ تکفیری نظریہ ہے جس کو اپناتے ہوئے دہشت گرد گروہوں نے تباہی مچائی، بے گناہ لوگوں کو قتل کیا اور بچوں اور بوڑھوں کو ان کے گاؤں اور شہروں سے بے گھر کیا۔
شامی سفیر نے مزید کہا کہ شامی عوام کے عزم، فوج کی ہمت اور روسی فیڈریشن کی اپنے اتحادیوں اور دوستوں کی حمایت اور مدد سے ہم نے ان انتہا پسند گروہوں کو شکست دی،انہوں نے نشاندہی کی کہ شام میں روسی جوانوں کا خون نہ صرف شام یا روس کے دفاع کے لیے بہایا گیا بلکہ عظیم حب الوطنی کی جنگوں کی طرح پوری انسانیت اور انسانی تہذیب کے دفاع کے لیے بہایا گیا۔
حداد نے وضاحت کی کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی قیادت میں اس نسل پرستانہ نظریے کو دوبارہ پیش کرنے کی شیطانی قوتوں کی کوششیں ان سرحدوں پر ابھی رکی نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک شدید ابہام کا شکار ہے جسے دور کرنے کیلئے انتخابات آگے کردیے جائیں، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات ملتوی
جنوری
کرینہ کپور کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی، دانش تیمور
🗓️ 14 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ
فروری
یورپی یونین کی پالیسی پر جرمن حکومت میں بڑھتے ہوئے تنازعات
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tags Spiegel نے اپنے ایک مضمون میں یورپی یونین
مئی
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
🗓️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
جنوری
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
🗓️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی
جون
ایران اور چین مغرب کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرتے:پاکستانی دانشور
🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی تھنک ٹینک پیس اسٹڈیز اینڈ فارن پالیسی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر
فروری