?️
سچ خبریں:قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں داعش کو بڑھاوا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالحق وثیق نے داعش سے لڑنے کے بہانے افغانستان میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس دہشت گرد گروہ کی موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔
وثیق نے یہ کہتے ہوئےکہ افغانستان میں داعش کے پیر جمنا ممکن نہیں اس لیے کہ دنیا نے اپنے ذہن میں داعش کا ایک ہوا بنا رکھا ہے،تاہم افغانستان میں داعش کے ورژن اور سوچ کو نافذ کرنا ممکن نہیں ہے، ننگرہار اور کابل صوبوں میں حالیہ امریکی فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کو افغانستان میں فوجی آپریشن کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
طالبان کے سیاسی بیورو کے رکن نے طلوع نیوز کو بتایاکہ ہم نے دوحہ میں امریکیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور یہ یادداشت کے خلاف ہے، معاہدے کے مطابق انہیں افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
پاکستان آبزرور نے حال ہی میں طالبان ارکان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کیا ہے اور وہ طالبان کے محاصرے سے بچنے میں ان کی مدد کر رہا ہے، غیر ملکی افواج کے انخلا کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اپنی موجودگی کو جاری رکھنے کے جواز کے لیے اس ملک میں دہشت گرد گروہ کے دوبارہ اٹھنے کا امکان غیر متوقع نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام
ستمبر
یمنی حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر 42 فیصد مسافروں کی کمی، عالمی پروازیں معطل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے
مئی
سوڈان میں 100 قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی ٹریڈ یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس
فروری
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
?️ 12 مئی 2022عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے مراکش میں داعش کے خلاف بین
مئی
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
زلنسکی ہر بار کتنے ڈالر لے جاتے ہیں؟ ٹرمپ کی زبانی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟
?️ 27 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟ رپورٹ
ستمبر
کشمیریوں نے کبھی جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس
?️ 10 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
ستمبر