🗓️
سچ خبریں:بعض امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن صیہونی حکومت اور اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے4 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
فرانس 24 چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نئے سال کے آغاز پر صیہونی حکومت اور سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس معاملے کے حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ 2023 کے اوائل میں صیہونی حکومت اور اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے4 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح وہ مارچ 2022 میں جنوبی فلسطین میں النقب کے علاقے میں ملے تھے جس میں صیہونی حکومت، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش کے وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے شرکت کی۔
اس امریکی عہدیدار نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ وہ معاہدے جن کی تعریف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی اور انہیں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا تھا، وہ صیہونی حکومت کے موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے بہت عزیز اور قیمتی ہیں،وہ اپنی نئی صدارت میں اس طرح کے مزید واقعات اور معاہدوں کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سوڈان کے منظر نامے سے تل ابیب کی حکمت عملی؛ مغربی ایشیا کی نئی ترتیب کو توڑنا!
🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ایک سیاسی تجزیہ نگار نے مغرب سے مشرق میں اقتدار کی
مئی
ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم
مئی
سعودی ٹیکنیکل ٹیم شام میں داخل
🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
مئی
صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے:فلسطینی اتھارٹی
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی
دسمبر
اسحٰق ڈار کی ڈالر کو قابو کرنے کی کوششیں،
🗓️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی شعبے نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے
جنوری
انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مئی
نیتن یاہو کا بائیڈن کے بارے میں صیہونی کابینہ کو مشورہ
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تل ابیب-واشنگٹن اتحاد
مارچ
ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قرارداد قابل عمل نہیں، اسحٰق ڈار
🗓️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح طور پر اعلان
جون