سچ خبریں:شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے ہوئے امام خمینی کے کردار کو ممتاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
شام کے سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر عمادالدین ابراہیم نے پیر کے روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امام خمینی محروموں اور مظلوموں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ایران میں عوام کی مکمل معنوں میں انقلاب برپا کرنے میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی مسئلہ فلسطین کی حمایت میں نمایاں مقام رکھتے تھے اور فلسطین کی آزادی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لائے نیز اس مقصد کے حصول کے لیے مزاحمت کے محور کی حمایت کی۔
شامی سیٹلائٹ چینل کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ امام خمینی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کر کے ہم ایک اہم شخصیت کو یاد کرتے ہیں جو آج بھی مسلمانوں اور دنیا کے تمام معزز لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔
ان کے مطابق امام خمینی انسانی خصوصیات کی حامل ان عظیم شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے ایران، خطے اور دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور انسانی اقدار کو قوت عطا کی۔