?️
سچ خبریں: عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دشمن کی مبینہ فوجی اور انٹیلی جنس برتری کا وقت ختم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی شکست کا دور شروع ہو گیا ہے۔
تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ 7 اکتوبر (طوفان اقصیٰ آپریشن کے آغاز کے دن) کو دشمن کے مضبوط قلعے مکڑی کے جال کی طرح بکھر گئے اور ہمیں فتح ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا نہایت سفاکیت اور بے شرمی ہے، تاکید کی کہ زمینی جنگ میں ہم دشمن کو طاقت اور قربانی کے معنی سکھانے کے منتظر ہیں جہاں ہم دشمن پر شکست مسلط کریں گے۔
سماء خبررساں ایجنسی کے مطابق القسام کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کی مبینہ فوجی اور انٹیلی جنس برتری کا وقت ختم ہو گیا ہے اور صیہونی شکست کا دور شروع ہو گیا ہے، مزید کہا کہ ہم عرب حکمرانوں سے نہیں کہتے کہ وہ غزہ کے بچوں یا مقدس مقامات دفاع کے لیے اپنی فوجیں بھیجیں کیونکہ اسرائیل کو تباہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم کے قتل عام کا سبب دشمن کی ناکامیاں ہیں، واضح کیا کہ دشمن نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حالیہ مذاکرات میں بہت وقت ضائع کیا جبکہ اس کی وحشیانہ بمباری سے ان میں سے 50 قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: حماس کے عسکری وِنگ القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دے دی
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ناقابل تسخیر فوج اور مرکاوا ٹینکوں کے جھوٹ کے بارے میں دنیا کو وہم بیچنے کا وقت ختم ہو گیا ہے، ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم نے اس ٹینک کو غزہ میں تباہ کر دیا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی قیدیوں کو صیہونی دشمن کے قیدیوں کے بدلے آزاد کیا جانا ضروری ہے، کہا کہ فتح یقینی طور پر ہماری ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا جنگ صرف غزہ تک ہی محدور رہے گی؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک آڈیو پیغام
اکتوبر
صیہونی حکومت کا لبنان کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کا منصوبہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے دائرہ کار
ستمبر
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین
نومبر
پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی
?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18
اپریل
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
?️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 11 ستمبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے تناظر میں
ستمبر
وفاقی کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا
نومبر
السوڈانی کا عراقی فوج کی جنگی سطح کو بڑھانے پر زور
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی فوج کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر
جنوری