?️
سچ خبریں: ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
28 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ نے لندن کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی لائیو کوریج کی اطلاع دی ہے کہ آج کے مظاہرے اسرائیلی وزارت جنگ کی جانب سے زمینی کاروائیوں میں توسیع کے اعلان کے بعد ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 100 سے زائد جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اسکائی نیوز چینل کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی کی درخواستوں سے صورتحال میں تبدیلی نہیں آئے اس لیے کہ حماس نے ایسی کوئی علامت نہیں دکھائی ہے کہ وہ جنگ بندی چاہتی ہے یا اس کی پابندی کرے گی۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے اس سے قبل غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد پہنچانے اور تنازعہ کے مقام سے تقریباً 200 برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نیویارک میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم نے پوری دنیا کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے یہاں تک کہ اس سے قبل بھی ہزاروں کی تعداد میں یہودی مظاہرین نے غزہ کے عوام کی حمایت میں نیویارک میں دھرنا شروع کیا اور مطالبہ کیا غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل دسویں مہینے تنزلی، جون میں 19 فیصد گھٹ گئیں
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات مالی سال 23-2022
جولائی
شام کی استقامت نے عرب ممالک کو دمشق کے دروازوں کے پیچھے لا کھڑا کیا
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں ان دنوں زلزلے کی تباہی کے علاوہ نئے واقعات
مارچ
زرنیش خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتی ہیں، مائرہ خان
?️ 7 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ زرنیش
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی گرفتار
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پر
فروری
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
?️ 27 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی)
جنوری
نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد غزہ امن کونسل کا بیان
?️ 4 اگست 2026سچ خبریں: غزہ پیس کونسل کے نام سے موسوم کونسل نے اعلان کیا
اگست