?️
سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر الکسی دروبینین نے واضح طور پر کہا ہے کہ جس وقت اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آ رہا تھا اس وقت یہ فیصلہ ہوا کہ اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہوگا اور امریکہ نے بھی اس سے اتفاق کر لیا کہ وہ ایک میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔
روس کی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ اب امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا اور میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تازہ مثال اقوام متحدہ میں روسی حکام کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکام کو ویزا جاری کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نہ فقط روس کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی اسی قسم کے مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا قیام 1945 میں عمل میں آیا تاہم 1951 میں جنیوا سے اسے نیویارک منتقل کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ایرانی ڈرون، فوجی صنعت میں ایک انقلاب
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Kalcalist نے اپنی ایک رپورٹ میں
جنوری
مادورو نے اعلان کیا کہ وینزویلا کی تیل تنصیبات پر 60 حملوں کو ناکام بنا دیا گیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای
مئی
مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق
?️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا
فروری
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بن سلمان کی تین شرائط
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:ہ2017 تک عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان کھلے عام
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
اکتوبر
اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1538
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج الاقصیٰ طوفان آپریشن کے تئیسویں دن صیہونی حکومت کے خلاف
اکتوبر
چین: ہم پاکستان کی خودمختاری کے دفاع میں حمایت جاری رکھیں گے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے
مئی