سچ خبریں:اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے مکانات اور عمارتوں کے انہدام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں انسانی ہم آہنگی کرنے والے فلین ہیسٹنگز نے شمال مغرب میں حمصة البقیعةکے علاقے کا دورہ کیا اور صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فروری کے شروع سے ہی فلسطینیوں کے گھروں ، خیموں اور ملکیتوں کو تباہ یا ضبط کرلیا ہے،رپورٹ کے مطابق ہیسٹنگز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی کاروائیوں کو روکنے کے لئے بار بار درخواستوں کے باوجود ، حکومت کے اہلکاروں نے مویشیوں کے لئے تمام خیمے ، پانی کے ٹینک اور چارہ ضبط کرلیا۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات ، جس کا مقصد فلسطینی باشندوں کو ان جگہوں سے نقل مکانی کرنے کے لئے مجبورکرنا ہے اس سے جبری نقل مکانی کا اصل خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری تھا کہ اسرائیلی حکام فوری طور پر فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی املاک کو مسمار کرنے سے باز رہیں اور انسانی بنیادوں پر ایجنسیوں کو انہیں پناہ ، پانی اور کھانا مہیا کرنے کی اجازت دیں۔
یادرہے کہ صیہونی حکومت نے فروری کے آغاز سے پانچ بار مغربی کنارے کے شمال میں حمصة البقیعة میں فلسطینی آباد کاری کو تباہ کردیا ہے۔