?️
سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل ٹینکر کو خالی کرنے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر ٹرانسپورٹیشن عبدالوہاب الدرہ نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مارچ 2022 میں صافر آئل ٹینکر کو خالی کرنے اور اس کی جگہ ایک اور آئل ٹینکر لانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں اپنا عہد پورا نہیں کیا۔
اس یمنی عہدیدار نے کہا کہ صافر ٹینکر کو خالی کرنے اور دوسرا ٹینکر لانے کے لیے 85 ملین ڈالر جمع کرنے کے باوجود اقوام متحدہ اپنے وعدے کو پورا کرنے سے انکاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے نائب ترجمان کے ان الفاظ سے حیران ہیں کہ اس تنظیم کو صافر کے آئل ٹینکر کو خالی کے لیے مزید 20 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اگر یہ ٹینکر پھٹ گیا یا اس کا تیل سمندر میں گر گیا تو اس ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہوگی۔
واضح رہے کہ صافر آئل ٹینکر تقریباً پانچ سال سے الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ہے اور اس میں دس لاکھ بیرل سے زیادہ مأرب لائٹ آئل موجود ہے،اس سے پہلے بھی کئی بار صنعاء میں مقیم نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیدار ایک بڑی ماحولیاتی تباہی کے بارے میں خبردار کر چکے ہیں، جس کے نتائج معلوم نہیں ہوں گے۔
اسی دوران یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور یمن کے لیے ان کے خصوصی ایلچی یمنی قوم کے محاصرے کے اصل مجرم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے یمن کے ایک بحری جہاز کو بغیر کسی جواز کے خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر
کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم
اکتوبر
کوہاٹ: عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
?️ 5 اپریل 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا پولیس نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے
اپریل
بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای
مئی
کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں آج شدید جھڑپیں
جولائی
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
قرآن کی توہین کی وجہ سے ڈنمارک کی حالت خراب
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اس ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی کا
اگست
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر