?️
سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں طالبان کے دو سوچالیس اراکین ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں طالبان کے اڈوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے فوجی آپریشن میں دوسو چالیس طالبان ہلاک اور ایک سو چوالیس زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان کے مطابق یہ فوجی آپریشن افغانستان کے لغمان، پکتیکا، قندھار، زابل ، بادغیس ، فراہ ، ہلمند، کاپیسا اور غوریان صوبوں میں انجام دیئے گئے ہیں ،درایں اثنا طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالرؤف مخلص کو شہر ہرات میں ایک سیکورٹی آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے ،طالبان نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکلنے کا اعلان ہوتے ہی مذاکرات کی میز پر آنے کے بجائے افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں لیکن افغان فوج اور عوامی رضاکار فورس طالبان کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے ۔
واضح رہے افغانستان میں ایک طرف قیام امن کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری طرف طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں میں بہت تیزی آئی ہے اور یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ امریکہ اس ملک میں بیس سال کی غیر قانونی موجوگی اور قبضہ کے بعد غیر ذمہ دارانہ طور پر فوجی انخلا کر رہا ہے نیز امریکی عہدہ داربار بار انتباہ دے رہے ہیں کہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد یہاں خانہ جنگی شروع ہونے کے بہت زیادہ امکان پایا جاتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب امریکی چال ہے جیسا کہ متعدد ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے۔


مشہور خبریں۔
انصاراللہ کے سامنے امریکہ کی ناکامی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: امریکی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ یمن کے
مئی
اسرائیل فلسطینیوں کی امداد کی راہ میں کانٹا
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مخدوش انسانی حالات اور اس علاقے میں
ستمبر
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی
مئی
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
کیا امریکہ عالمی ادارہ صحت سے باہر نکلنے جا رہا ہے؟
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے عالمی ادارہ صحت (WHO) سے نکلنے کی خبریں ایک
دسمبر
ریاض کے ایک سکیورٹی مرکزمیں دھماکہ اور سعودی حکام کا ردعمل
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں
فروری
پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مارچ