صیہونیوں کی اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش:جہاد اسلامی فلسطین

فلسطین

?️

سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت مزاحمتی تحریک سے اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونی حکومت کی نئی کابینہ ایک کمزور کابینہ ہے اور صیہونیوں کی سازشوں نیز غزہ و بیت المقدس پر صیہونی فوج کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی عوام کا عزم و حوصلہ بہت ہی بلند ہے اور فلسطینی عوام مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی بری طرح ناکام بنادیں گے اور فلسطینی کاز کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنائیں گے صیہونی جنگی طیاروں نے اتوار کو غزہ پٹی میں کچھ اہداف کو ایک بار پھر اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کو شہریت دینے کا متحدہ عرب امارات کا اقدام بھی قابل مذمت ہے اور اس کا یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی خائن اور سازشی حکومت کے لئے باعث ننگ و عار ہے اور امارات کے حکام کو جان لینا چاہئے کہ جو بھی صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کی امیدیں باندھے گا اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید نے دسمبر دوہزار بیس میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے بعد گذشتہ ہفتے اپنے پہلے دورہ امارات میں باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے اور قونصل خانے کا افتتاح کیا میڈیا ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے تقریبا پانچ ہزار صیہونیوں کو اس ملک کی شہریت دینے کی بھی خبر دی ہے ۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کی کٹھ پتلی عدلیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی ایک فلسطینی لڑکی کو حزب اللہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں تیس مہینے قیدبامشقت کی سزا سنائی ہےالمیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی عدلیہ نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی یاسمین جابر نے دوہزار پندرہ اوردوہزاراٹھارہ کے دوران لبنان اور ترکی کے سفر کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے حزب اللہ لبنان کے اراکین سے رابطہ قائم کیا تھا اور اس رابطے کو اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

صیہونی حکومت کی عدلیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یاسیمن جابر کو اسرائیل میں حزب اللہ کے لئے افرادی قوت اکٹھا کرنےکی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ انھیں مستقبل میں حزب اللہ کے لئے استعمال کیا جا‏‏ئے۔

یاسمین جابر کوگذشہ برس اگست کے مہینے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی وجاسوسی ایجنسی شاباک اور دیگر سیکورٹی اداروں نے ایک طویل عرصے تک ان سے تفتیش کی تھی ،واضح رہے کہ یہ فلسطینی لڑکی جسے صیہونی عدلیہ نے قید کی سزا سنائی ہے اس وقت بھی دامون جیل میں قید ہے۔

مشہور خبریں۔

روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے

کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں: شفقت محمود

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے

نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے

برطانیہ میں ہڑتالوں کی وجوہات

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے اس ملک کے ریلوے ٹرانسپورٹ ملازمین کی دو

ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020

امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ

دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی

?️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی

امریکہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر عالمی ردعمل

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حمایت میں امریکی اقدام اور غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے