افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

افغان

🗓️

سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ، ہرات اور جوزجان کے صوبائی دارالحکومتوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ، مغرب میں ہرات اور شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عطاء اللہ افغان نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبے کے کئی وسطی حصوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،دوسری جانب 215 ویں میوند ڈویژن کے کمانڈر جنرل سمیع سادات نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ سے شہریوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے کل ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 40 افغان شہری ہلاک ہوئے،رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 118 شہری زخمی ہوئے ، اگر دونوں فریق شہریوں کی حفاظت نہیں کریں گے تو بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔

یادرہے کہ ہرات کے مقامی حکام نے ہرات انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ارد گرد طالبان اور افغان فوج کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی بھی اطلاع دی ہے،ہرات کے گورنر عبدالصابر خانی نے اعلان کیا کہ وہ طالبان سے اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک یہ علاقہ مکمل طور پراس گروہ سے پاک نہیں ہو جاتا۔

درایں اثنا صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پرطالبان کے حملے کے بعداس ملک کے شمال میں واقع افغان فوج کی 209 ویں ڈویژن نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں طالبان پر فضائی حملے کا اعلان کیا گیا ۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات؛کیا معاہدے ہوئے؟

🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب اور اس

چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

🗓️ 25 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت

جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر

🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ

شہید نصراللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا

🗓️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج

پاکستان نے اپنے دفاع کا حق درست استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے

وزیر اعظم کو چوہدری پرویز الہی کا مشورہ

🗓️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما

اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ

موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل

🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے