🗓️
سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ جانے کے لیے اس وقت عمان میں ہیں۔
کچھ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے چند گھنٹے بعد ملک چھوڑ دیا، وہ اس وقت عمان میں ہیں اور امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ وہ افغانستان سے فرار ہونے کے بعد تاجکستان گئے جس کی دوشنبے حکومت نے تردید کی تو اس کے بعد کہا گیا کہ وہ ازبکستان گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اشرف غنی پر بہت سے افغانوں کی طرف سے غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم ان کا صحیح ٹھکانہ ابھی تک نامعلوم ہے، اشرف غنی کے فرار کے بعد افغان قومی وزارت دفاع کے قائم مقام سربراہ جنرل بسم اللہ محمدی نے کہاکہ انہوں نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور وطن کو بیچ دیا ، اس امیر آدمی اور اس کے گروہ پر لعنت ہو۔
درایں اثنا افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک ویڈیو پیغام میں غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سابق صدر نے ملک کو بری صورت حال میں ڈال دیا ہے جس کے لیے وہ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے ، حامد کرزئی نے بھی ان کے فرار پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر غنی سب کچھ خراب کر دیا۔
افغانستان میں روس کے سفیر ضمیر کابلوف نے بھی طالبان کے اس بیان پر کہ وہ اقتدار کی مکمل منتقلی کا انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے عبوری حکومت کے لیے کسی قسم کی فراہمی کو مسترد کر دیا ہے،ا شرف غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت طالبان جو کہہ رہے ہیں اس کے ذمہ دار اشرف غنی ہیں۔
انھوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں ایک سال دیرکی اور ٹالتے رہے جس کے نتیجہ میں انھوں نے اب کی سب محنت ذائع کردی اور سب کچھ کھو دیا ہے اور ملک کی اس صورتحال میں پہنچا دیا ہے جہاں سے نکلنا بہت مشکل ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
🗓️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ
جون
امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں
اکتوبر
عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ
🗓️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین
مارچ
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری
سی آئی اے نے روسی شہریوں کو جاسوسی کی دعوت دی
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو
مئی
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
🗓️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
نیو یارک ٹائمز سکوائر میں 21 سالہ جوان مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا
🗓️ 28 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی شہر نیویارک ٹائمز سکوائر میں ایک 21 سالہ
جون
قائد اعظم کے یومِ وفات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ، گورنر کی مزار پر حاضری
🗓️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے
ستمبر