?️
سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں اس گروپ کے 153 ارکان ہلاک ہوگئے۔
افق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کی سرکاری فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران 153 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق نو صوبوں میں جھڑپیں ہوئیں ، جس سے زخمی ہونے والے طالبان کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی، جن صوبوں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں دیکھنے کو ملیں ان میں قندھار ، ننگرہار ، زابل ، وردک ، خوست ، ارزگان ، بلخ ، قندوز اور ہلمند شامل ہیں۔
تاہم طالبان نے ابھی تک ان اعدادوشمار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے بھاری جانی نقصان کا اعلان کیا ہے جبکہ قطر میں جاری امن مذاکرات معطل کردیئے گئے ہیں، دریں اثنا اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان موسم بہار میں حملے تیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،واضح رہے کہ افغانستان میں تشدد بڑھتا ہی چلا جارہا ہے کیونکہ واشنگٹن کی نئی حکومت نے بھی اس ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کو ملتوی کردیا ہے جو طالبان کے لئے بین الملکی بات چیت شروع کرنے کی پیشگی شرط تھی۔
یادرہے کہ فروری 2020 میں طالبان اور امریکہ کے معاہدے میں طے شدہ آخری تاریخ کے مطابق ، غیر ملکی افواج کو اگست 2021 کے آخر تک افغانستان سے چلے جانا چاہئے،تاہم ابھی تک ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اس لیے کہ کبھی طالبان امریکہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امریکہ طالبان پر الزام عائد کرتا ہے، ادھر ایک طرف افغان حکومت طالبان کے ساتھ مذکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف طالبان کی افغان فوج کے ساتھ آئے دن جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنگ جاری رہی تو اسرائیل کا کیا بنے گا؟صیہونی جنرل کی زبانی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی جنرل نے حماس اور حزب اللہ کے
جون
سیلاب کے بعد وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور
ستمبر
ٹرمپ کے دورے کے بعد برطانیہ فلسطین کو تسلیم کرے گا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری
ستمبر
ایران کے خلاف صیہونی پالیسی میں نمایاں تبدیلی
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران
اپریل
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ
امریکی اسکول میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھی فائرنگ کے سلسلہ میں اس بار
ستمبر
کسی میں ایرانی سرحدوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں:ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے
ستمبر
بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فساد و فحشا کا اڈا؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے بغداد میں امریکی سفارت
اپریل