سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے ایم اے) نے اپنے فیس بک پیج پر اس تنظیم کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں افغانستان پر توجہ مرکوز کی جائے گی،اس تنظیم کے مطابق یہ اجلاس کل منگل کو ہوگا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر یوناما نے آج اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل (منگل) 27 ستمبر کو افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے ہوگا، اس اجلاس میں یوناما کے سربراہ مارکس پوٹزل تقریر کریں گے اور سلامتی کونسل کو افغانستان کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہو رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے اس تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں افغان وفد کے سربراہ ناصر احمد فائق کی تقریر کو منسوخ کر دیا ہے، صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصر احمد فائق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ سال ہونے والے معاہدے کے مطابق اس سال افغانستان اور میانمار کے نمائندے جنرل اسمبلی میں تقریر نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ 27 ستمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تقریر کریں گے،اس افغان عہدے دار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو افغانستان کے مسئلے کے متعلق ہو گا، اس میں افغانستان کے عوام کی آواز عوام کی نمائندہ ہو گی۔