افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں

افغانستان

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے 93 فیصد بچوں کو صاف پانی تک یا بالکل رسائی نہیں ہے یا بہت کم ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نےاپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ افغانستان میں 93 فیصد بچوں کو صاف پانی تک یا بالکل رسائی نہیں ہے یا بہت کم ہے ،یونیسیف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی کمی افغان عوام کی موجودہ اور مستقبل کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی تقریباً 100 فیصد آبادی زیر زمین پانی پر انحصار کرتی ہے،ایجنسی نے اس سلسلہ میں مزید کہا کہ افغانستان کے بیشتر حصوں بالخصوص شہروں میں زیر زمین پانی کے وسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد ہے کہ ریڈ کراس نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ افغانستان میں محفوظ پانی تک رسائی دہائیوں سے جاری تنازعات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے،اس تنظیم نے جنگ کو اس ملک کے آبی وسائل کے انتظام میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ریڈ کراس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والے پانی کے شدید بحران کو روکنے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہندوستانی ریاست کرناٹک میں حجاب نہ اتارنے پر58 طالبات کا کالج سے خارجہ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں مسلم طالبات کی

علوی گاؤں میں شامی دہشت گردوں کے جرایم

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: کل شام صوبہ حماہ کے ساحل الغاب میں تحریر الشام

بھارت میں کورونا وائرس کا طوفان، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر اور قیامت جیسا ماحول

?️ 30 اپریل 2021(سچ خبریں)  بھارت میں ان دنوں کورونا وائرس نے ایسا طوفان مچا

زرداری، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی، سابق صدر کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور صدر

نیتن یاہو کی تقریر کانگریس میں کسی غیر ملکی اہلکار کی بدترین تقریر

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں:  امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے صیہونی

طالبان: افغان حکومت سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم نے کابل سٹیل پلانٹ

حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع

?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت

امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے