سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس جاری کرنے پر پابندی کر دی ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہرات میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، اطلاعات کے مطابق طالبان حکام نے افغانستان کے سب سے ترقی یافتہ شہر ہرات کے حکام سے ڈرائیونگ اسکولوں کے انسٹرکٹرز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ خواتین کو لائسنس جاری کرنا روک دیں۔
ڈرائیونگ اسکولوں کی نگرانی کرنے والے ہرات ٹریفک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جان آغا اچکزئی نے کہا کہ ہمیں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی زبانی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان نے افغان خواتین کے بغیر کسی محرم کے سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی اس کے علاوہ اس ملک میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں جس کو لے ملک کے اندر اور عالمی سطح پر کافی تشویش پائی جاتی ہے نیز اس سلسلہ میں طالبان کو شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہمیں تعلیم کے شعبے میں پڑوسی ممالک اور عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔