?️
سچ خبریں:ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان میں جنگ کے دوران امریکی فوج کی جانب سے اپنی خواتین فوجیوں کے ساتھ ہونے والی غیر اخلاقی زیادتیوں کو بے نقاب کیا ہے۔
nformed Comment ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں، افغانستان میں جنگ کے دوران امریکی فوج کی طرف سے خواتین فوجیوں کے غیر اخلاقی استحصال کی نشاندہی کی، رپورٹ میں افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ کے دوران امریکی فوج نے خفیہ جنگی مشنوں میں خواتین کو جس طرح استعمال کیا اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں امریکی فوج نے خواتین پر مشتمل یونٹوں کو بڑے پیمانے پر تربیت دی تاکہ انہیں مردوں کے شانہ بشانہ جنگی مشنوں میں استعمال کیا جا سکے،یہ مسئلہ ایسی صورت حال میں پیش آیا جب اس وقت جنگی مشنوں میں خواتین کا براہ راست استعمال ممنوع تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اپنی تربیت میں خواتین سے کہا کہ وہ اپنی نسوانی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے افغان مردوں کو مائل کرنے کے ان سے انٹیلی جنس اور فیصلہ کن ڈیٹا اکٹھا کریں۔
واضح رہے کہ اگرچہ امریکی فوج کی لڑاکا اور آپریشنل یونٹس کی طرف خواتین کو راغب کرنے کے لیے صنف کے معاملے کو ایک منفی عنصر سمجھا جاتا تھا، لیکن افغانستان کی جنگ میں اپنے فوجی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اس تصور کو تبدیل کر دیا اور خواتین کو امریکی فوج کا آلہ کار قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی کمانڈروں نے محسوس کیا کہ خواتین فوجی آپریشنز میں مرد فوجیوں کے مقابلے میں زیادہ مفید اور گہری معلومات تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں لہذا ان کی خدمات حاصل کی گئیں جہاں امریکی فوج کی خواتین فوجیوں نے پوشیدہ طور پر اور رائے عامہ کی نظروں سے دور رہ کر انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور امریکی اسپیشل فورسز کے حملوں کے متاثرین کو پرسکون کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کا دورہ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کے صدر
مئی
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
بلاول بھٹو کا نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریوں پر تحفظات کا اظہار
?️ 8 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری
اکتوبر
کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت
جنوری
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق
?️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل
ستمبر
سپریم کورٹ میں تحقیقاتی اداروں میں اعلی حکومتی شخصیات کی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ای سی ایل سے نکالے گئے وزراء
مئی
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی
برطانوی وزیر خارجہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ نے انگلینڈ کے
جولائی