سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره نے صہیونی حکومت کی افریقی یونین میں رکنیت کو اس یونین کے بکھرنے کا سبب قرار دیا۔
الفجر اخبار نے آج (اتوار) کو الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامره کے حوالے سے بتایا ہے کہ افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فقی محمد کی جانب سے صہیونی حکومت کو مبصر کے طور پر اس یونین میں شامل کرنے پر اصرار کا مطلب نتائج کو مد نظر رکھے بغیر اپنے دفاع کی کوشش کرنا ہے۔
لعمامره کا خیال ہے کہ موسیٰ فقینے اپنے بیانات اور موقف کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچا نیز اس طرح کے اقدامات پر ضد اور اصرار افریقی یونین کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتا ہے، الجزائر کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ فقی محمد کے ریمارکس سے سفارتی مشنوں کی پوزیشن متاثر نہیں ہوئی اور وہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ افریقی یونین کمیشن کے سربراہ نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ انھوں نے افریقی یونین میں اسرائیل (قابض صہیونی حکومت) کو مبصر کی حیثیت سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کئی عرب ممالک ، خاص طور پر الجزائر نے رد عمل کا اظہار کیا ،انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افریقی یونین کے رکن ممالک کی اکثریت کی طرف سےصیہونی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام پر مبنی ہے۔
افریقی یونین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس یونین میں اسرائیل کے مستقل نمائندے کی اسناد کو قبول کرنے کے علاوہ ، کمیشن کے چیئر مین نے فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق بشمول مشرقی یروشلم دارالحکومت میں ایک آزاد زمین کے حق کے ساتھ اپنے مکمل عزم کی تصدیق کی جو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک جامع ، منصفانہ اور حتمی امن کے قیام پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ افریقی یونین کےذریعہ فلسطینیوں کے حقوق کے عزم کی یاد دہانی ان موقف اور اصولوں سے حاصل ہوتی ہے جن کا اظہاراس یونین نے مختلف اجلاسوں میں کیا ہے۔