?️
اسلام آباد اور کابل مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جامع منصوبہ پیش کر دیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہیں، جہاں پاکستانی وفد نے طالبان حکام کو سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مذاکرات کا یہ سلسلہ جو ہفتے کے روز شروع ہوا تھا، اب دوسرے دن میں داخل ہو چکا ہے اور دونوں فریقوں نے اپنے اپنے تجاویز اور مطالبات کا تبادلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ترکی اور قطر کے نمائندے بھی ان مذاکرات میں بطور ضامن اور ثالث شریک ہیں، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بات چیت تیسرے دن تک بھی جاری رہے گی۔
پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے طالبان وفد کو ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت روکنا ہے۔ دوسری جانب طالبان وفد نے بھی اپنی مطالبات کی فہرست پاکستانی وفد کے حوالے کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دوپہر بعد ایک اہم فیصلہ کن نشست منعقد ہوگی جس میں ثالث ممالک کی موجودگی میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔
افغانستان کے وفد کی تجویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کو افغان فضائی و زمینی حدود کی خلاف ورزیوں سے گریز کرنا چاہیے اور اپنی سرزمین کو طالبان مخالف گروہوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔
دوسری جانب، اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ کابل حکومت تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور دیگر سرحد پار دہشت گرد گروہوں کو مؤثر طور پر قابو میں لائے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان پہلا دور مذاکرات ۱۸ اکتوبر کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں ہوا تھا، جس میں فریقین نے فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا تھا۔
اب استنبول میں جاری یہ دوسرا دور، دونوں ممالک کے تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کو قابو کرنے کے لیے ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغانستان کا صحت کا نظام تباہ و برباد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے سلام الجنبی نے
اکتوبر
جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں
?️ 18 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں
مارچ
عراقی عوام اربیل میں صہیونی کانفرنس کے مجرموں کو سزا دے گی:نجباء تحریک
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ
ستمبر
آڈیوز، ویڈیوز کو بغیر ماخذ کے ثبوت تصور نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ
?️ 3 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ
جون
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے ایک خصوصی ذریعے نے المیادین کے ساتھ
مارچ
حمدان: ٹرمپ نیتن یاہو کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ نیتن
جولائی
نیتن یاہو کی قطر سے معذرت
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن
اکتوبر
انتخابی مہم کے دوران کوئی شہید ہوا تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، فضل الرحمان
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
دسمبر