🗓️
سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس مقدس مقام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بیان جاری کیا گیا۔
سعودی عرب کی واس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہفتہ کی شام سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کے آخر میں حاضرین نے ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی حکومت کو مذہبی جنگ کے خلاف خبردار کیا گیا۔
اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے،اس تنظیم نے مسجد الاقصی میں صیہونی فوج کے اقدامات کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے، موجودہ قانونی اور تاریخی صورت حال پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین نیز اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے صیہونی حکومت کو اس طرح کے اعمال کے نتائج سے خبردار کیا۔.
اسلامی تعاون تنظیم نے صیہونی حکومت کو ان خطرناک اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا اور تاکید کی کہ یہ جارحیت اور خلاف ورزیاں مذہبی جنگ کا باعث بنیں گی جس سے بین الاقوامی سلامتی اور امن کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اس تنظیم نے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ذمہ دار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے کشیدگی میں خطرناک اضافے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے بیان کے آخر میں اس تنظیم کے رکن ممالک اور اس کے سیکرٹریٹ سے کہا ہے کہ وہ صیہونیوں کے جرائم سے مقابلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں اور بین الاقوامی اداروں خاص طور پر سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر فلسطینی قوم، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے غیر قانونی اقدامات اور ان اسلامی مقدس مقامات کی موجودہ قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کریں۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کے خلاف اسرائیل،امریکہ اور خود مختار تنظیموں کی شراکت
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ سرایا القدس سے وابستہ
دسمبر
اسرائیل مشرقی قدس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں کیبل کاروں کی تعمیر برسوں
دسمبر
شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک
🗓️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں
ستمبر
موساد کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے
جولائی
بن سلمان نیتن یاہو کے الیکشن ہارنے سے پریشان ہیں:صہیونی چینل
🗓️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب اور ریاض کے مابین تعلقات کے منظر عام پر
مارچ
صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے
دسمبر
امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی
🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام
جون
کیا غزہ پر حملہ اسرائیل کی ڈیٹرنٹ طاقت کو بحال کر سکے گا،صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کی کارکردگی پر بڑھتی ہوئی داخلی تنقید
جنوری