🗓️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز افشا ہوئی ہے جس میں عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی ایک دستاویز کے افشاء ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ویب سائٹ شہاب نیوز نے جمعرات کی شب صیہونی اخبار ہارٹیز کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کے سیاسی عہدیداروں نے اس دستاویز کے انکشاف کے جواب میں کہا ہے کہ یہ دستاویز خفیہ تھیں،ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی خاص طور پر عدالتی اصلاحات کے منصوبے نے اسرائیل کی عالمی تنہائی پر بہت منفی اثر ڈالا ہے۔
صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ اور اس حکومت کے وزیر خارجہ کی عدالتی اصلاحات کے پروگرام کے خلاف حالیہ مظاہروں نے عالمی برادری کو ان کے خلاف انتباہی پیغامات بھیجے ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے حال ہی میں اس حکومت کے حکام کے نام ایک خفیہ تحریری پیغام میں نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کی پالیسی کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین کی حمایت کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں صیہونی سفارت خانوں میں موجود سفیروں اور بیشتر ملازمین کو روزانہ ان کے غیر ملکی ہم منصب نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مظاہروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ان کی کابینہ کے زوال کے امکان کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔
ہارٹیز کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے دوست ممالک جن میں امریکہ، جرمنی، انگلینڈ اور فرانس شامل ہیں، کی تنقید نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے واضح اور کھلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور انہوں نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہےنیز اسرائیل میں جمہوری نظام کے مستقبل کی غیر واضح حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی
فروری
برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا
🗓️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل
فروری
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
مفتاح اسمٰیل پارٹی عہدوں سے مستعفی، انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا ارادہ
🗓️ 25 جون 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے پاکستان مسلم
جون
حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی شرط
🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ جنگ بندی
فروری
شام میں 28 امریکی فوجی اڈے ہونے کا راز
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے اس وقت شام میں 28 فوجی اڈے ہیں جن
دسمبر
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور
🗓️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے
اپریل
اسرائیل سعودی عرب اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہاں
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ای 24 نیوز کی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزارت خارجہ
جنوری