?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کیا ہے، بارنی کون ہے؟ صیہونی حکومت میں اس کا کیا کردار رہا ہے؟
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب موساد کے سربراہ کی شناخت سامنے آئی ہے ،یادرہے عبرانی میڈیا نے ماضی میں انہیں "ڈی” کے نام سے یاد کیاہے،واضح رہے کہ پیر کو موساد کے ایک تجربہ کار ایجنٹ کو اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس شخص کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کے خلاف کام کرنے کے لئے افراد کو بھرتی کرنے میں مہارت حاصل ہے،اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیوڈ بارنی جو اس وقت موساد کے نائب سربراہ ہیں ، اگلے ماہ کے شروع میں جوزف کوہن کی جگہ لیں گے،کوہن موساد کے حصار میں پانچ سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
اس دوران وہ خلیج عرب ریاستوں کو اسرائیل سے قریب کرنے کی کوشش میں شریک رہے ہیںجس کی وجہ سے پچھلے سال متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدے ہوئے،تاہم بارنی جو 1996 میں موساد میں شامل ہوئے ، نے بطور کیس آفیسر خدمات انجام دیں۔ سن 2013 سے لے کر 2019 میں موساد کے دوسرے فرد کے طور پر ان کی تقرری ہوئی اوروہ اس تنظیم میں تزومیٹ یونٹ کے کمانڈر رہے ہیں جس کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ وہ ایجنٹوں کی بھرتی اور ان کے انتظام پر کام کرتی ہے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے اطلاع دی ہے کہ بارنی تزومیٹ یونٹ کے کمانڈر کی حیثیت سے ایران اور حزب اللہ کے خلاف افراد کو بھرتی کرنے کی موساد کی اولین ترجیحات کا ذمہ دار تھا،واضح رہے کہ ایران نے موساد پر جوہری سائنس دانوں اور اس کے فوجی کمانڈروں کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ یورینیم کی افزودگی کی تنصیبات میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیلی ماہر کی تجویز کردہ 3 متبادل حکمت عملی
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار اور ماہر اوفر گٹرمین نے
اپریل
یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کی انفرادیت؛اسرائیل کے دل پر کاری وار
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے
ستمبر
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
غزہ میں صیہونی فوج کو ایک دن میں بڑا نقصان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈز
مئی
یحییٰ السنور پورے صیہونی ڈھانچے کے ساتھ کیا کیا؟؛ صیہونی سکیورٹی مطالعاتی مرکز کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے معتبر سکیورٹی ریسرچ سینٹر نے
نومبر
ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر
اکتوبر
عمران خان کسی کی بھی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے:فواد چوہدری
?️ 22 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال
مئی