🗓️
سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کی جنگ نہ صرف حماس کے خلاف ہے بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگ نہ صرف حماس کے خلاف ہے بلکہ فلسطینی شہریوں کے خلاف بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
تنظیم نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کو تباہ کن قرار دیا جو کہ انسانی بحرانوں کے دائرہ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس بین الاقوامی ادارے نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں طبی عملے کی گرفتاری نے ہمیں صدمہ پہنچایا ہے جب کہ اسپتالوں کے تقدس کا تحفظ ضروری ہے۔
ایک اور خبر میں غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت غزہ تک آنے والی طبی امداد کے راستے کو کنٹرول کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں بھیجی جانے والی طبی امداد کی مقدار متوقع سطح تک نہیں پہنچی،ہم غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔
القدرہ نے تاکید کی کہ ہمیں غزہ کی پٹی سے سینکڑوں زخمیوں کو ان کی جان بچانے کے لیے یہاں سے باہر نکالنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں قتل عام کی تفصیلات
ورلڈ فوڈ پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹر نے بھی کہا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے خوراک کی محفوظ تقسیم کے لیے مزید 6 دن کی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا تھا کہ امداد کی آمد کے باوجود غزہ کی پٹی میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے جو قحط کے بڑے خطرے کی نشاندہی ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی
مارچ
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر
حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کا حل ڈھونڈ لیا
🗓️ 20 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہم
مئی
روس نے شمال مشرقی شام میں بھاری فوجی ساز و سامان بھیجا: المیادین
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: المیادین کے ذرائع نے بتایا کہ روس نے شمال مشرقی
مئی
صیہونی حکومت کی مکمل طور پر شکست اور حزب اللہ کی 2006 سے فتح بڑی ہے: نعیم قاسم
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے
نومبر
خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان
🗓️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان
نومبر
آصف علی زرداری کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
🗓️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے
اگست