?️
سچ خبریں:صیہونی کنسیٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکام بے گناہ فلسطینی بچوں کو قتل کرتے ہیں جس کی بنا پر وہ جنگی مجرم ہیں۔
عربی 21 چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے رکن عوفر کاسیف نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو قتل کرتی ہے کیونکہ اسرائیل شرارتوں اور شیطنت کا مرکز ہےحتی بینی گینٹز بھی جنگی مجرم ہیں، صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے رپورٹر یہودا شلیزنگر کی تیار کردہ رپورٹ میں صیہونی کنیسیٹ کے اس رکن نے بتایا کہ اسرائیل خود ایک ظالم ادارہ ہے جس نے گزشتہ ہفتے 12 فلسطینیوں کو قتل کیا اور فلسطینی بچوں کو سزائے موت دی، ہم اس ظالم ادارے کی طرف سے خوفناک خونریزی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
ادھر صیہونی کنیسیٹ کے رکن ایمن عودہ نے زور دے کر کہا کہ جو بھی ان دنوں مارا جاتا ہے وہ اس لعنتی ادارے کا شکار ہے،ہمیں اس غاصبانہ قبضے کو ختم کرنا چاہیے جو بہت سے لوگوں کو قتل کرتا ہے اور اسرائیل شیطنت کا مرکز ہے،عوفر کاسیف نے زور دے کر کہا کہ اگر پراسیکیوٹر کے دفتر میں میری درخواست کا جواب نہ دیا گیا تو میں ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں جاؤں گا اور ایتمار بن جفیر کی گرفتاری کی درخواست کروں گا کیونکہ اس کا ٹھکانہ کنیسیٹ نہیں بلکہ جیل ہے۔
عوفر کاسیف نے بتایا کہ بن جفیر نے شعفاط کیمپ کا محاصرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر بندوق تان لی اور اسرائیلی سیاست دانوں پر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانے کا الزام لگایا۔
مشہور خبریں۔
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکہ کا نیتن یاہو کے ساتھ عزم
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Aharonot کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اگست
سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار
?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری
اپریل
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون
حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق حماس کے
جنوری
عمران خان کی مولانا سے ملاقات کی خواہش بطور گپ شپ ہم تک پہنچی تھی، کامران مرتضیٰ
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر
نومبر
ترک صدر کا مغربیوں کے خلاف جارحانہ موقف
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے سویڈن میں قرآن پاک کی حالیہ
جولائی
پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ہندوستانی دفاعی مشیروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم،
اپریل