اسرائیل دروزی اقلیت کو بہانہ بنا کر کے شام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے

شام کو تقسیم کیا جا رہا ہے

?️

 اسرائیل دروزی اقلیت کو بطور آلہ کار استعمال کر کے شام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے
سعودی عرب کے معروف اخبار الریاض نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل شام میں دروزی اقلیت کے مسائل کو ہوا دے کر اس عرب ملک کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست ہمیشہ سے اپنے اردگرد کے ممالک میں عدم استحکام اور خانہ جنگی کو اپنی بقاء کی حکمت عملی کا حصہ سمجھتی ہے۔
الریاض نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک اقلیتوں سے خالی نہیں اور اقلیتوں کا وجود معاشروں کا ایک فطری پہلو ہے۔ لیکن جب یہ اقلیتیں خود کو خطرے میں محسوس کرتی ہیں، تو ان کا ردعمل فطری طور پر شدید ہوتا ہے۔ یہی صورتحال اس وقت شام کے جنوب میں واقع دروزی آبادی والے علاقے سویداء میں دیکھی جا رہی ہے، جہاں اسرائیل سیاسی فائدے کے لیے دروزی برادری کی محرومیوں کو استعمال کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق اسرائیل نہ کبھی پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، نہ ہی کسی قوم کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ اس کا وجود ہی طاقت اور جارحیت کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ اسی لیے اسرائیل شام میں اقلیتوں، خصوصاً دروزی برادری، کو تقسیم اور انتشار کا ذریعہ بنانے کی کوشش میں ہے تاکہ ملک کے اندرونی استحکام کو متزلزل کیا جا سکے۔
الریاض نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسرائیل کی جانب سے دروزیوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے اعلانات محض ایک سیاسی چال ہیں۔ مقصد دروزیوں کے دل جیتنا نہیں بلکہ انہیں شام کی حکومت کے خلاف کھڑا کرنا اور شام کو مزید اندرونی خلفشار کا شکار بنانا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اسرائیل نہ تو دروزیوں اور نہ ہی کسی اور اقلیت سے ہمدردی رکھتا ہے۔ یہ صرف اپنے جارحانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ان اقلیتوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے اور عالمی برادری کے سامنے اپنی جارحیت کو ’’اقلیتوں کے دفاع‘‘ کا نام دے کر جواز فراہم کرتا ہے۔
اداریے کے آخر میں شام کی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان چالوں سے ہوشیار رہے۔ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے استحصال کو روکنا خود شام کے مفاد میں ہے تاکہ اسرائیل کو ملک میں مداخلت اور انتشار پھیلانے کا موقع نہ ملے۔

مشہور خبریں۔

لبنان کے معاملات میں کون مداخلت کر رہا ہے، ایران یا امریکہ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان پر اپنی شرائط مسلط کرنے والے کے لیے یہ

تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی

غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے:رپورٹ

?️ 23 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) ایک حالیہ امریکی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ

نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں140 عام شہریوں کا قتل عام

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک

شہباز شریف کے علاج کے متعلق شہباز گل کا بیان سامنے آگیا

?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ

ہنیہ کی جانب سے خطے میں امریکی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد بنانے کی دعوت

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ چل بسے

?️ 28 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے