معاملہ طے پا جانا چاہیے: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ

اسرائیلی

?️

سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ معاملہ طے پا جانا چاہیے اور انہوں نے جمعرات کو یروشلم میں ہونے والی کابینہ کی سلامتی اجلاس کے مقام کے سامنے احتجاجی ریلی نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی جان کو خطرے سے بچایا جائے اور اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کو بھی ایک لامقصد اور لامتناہی جنگ میں قربان ہونے سے روکا جائے۔
خاندانوں نے خبردار کیا کہ جدعون کے رتھ 2 نامی فوجی آپریشن کو قیدیوں کی تقدیر متعین کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب صہیونی ریاست کے فوجی ترجمان اویخائی ادرعی نے غزہ پر قبضے کے آپریشن جدعون کے رتھ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی فی الحال جدعون کے رتھ آپریشن کے تحت غزہ شہر کے گرد اپنے مشن پر عمل پیرا ہیں۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غزہ شہر میں حماس پر حملوں کو تیز کریں گے اور ان حملوں کے آغاز کے لیے ابتدائی آپریشنل کارروائیوں کا آغاز کر چکے ہیں۔
صہیونی ریاست کے جنگی وزیر اسرائیل کاتس نے چیف آف اسٹاف ایال زمیر اور اسرائیلی فوج کی اعلیٰ کمانڈ ٹیم کی طرف سے پیش کردہ غزہ شہر پر حملے کے منصوبے کی توثیق کی اور اسے جدعون کے رتھ 2 آپریشن کا نام دیا۔
کاتس نے زور دے کر کہا کہ موجودہ منصوبہ جدعون کے رتھ آپریشن کا تسلسل ہے، ان کا دعویٰ تھا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے کے نتیجے میں حماس کی شکست ہوئی اور فوج نے غزہ پٹی کے 75 فیصد پر کنٹرول حاصل کر لیا، نیز حماس کے زیر زمین اور زمینی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔
ان کے مطابق، موجودہ آپریشن کا مقصد حماس کو شکست دینا، جنگ ختم کرنے کے لیے شرائط فراہم کرنا، تمام قیدیوں کی رہائی، حماس کو غیر مسلح کرنا، اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو جلاوطن کرنا، غزہ کی غیر فوجی کاری، صہیونی بستیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غزہ میں فوجی کارروائی کی آزادی برقرار رکھنا ہے۔
صہیونی ریظام اس وقت جدعون کے رتھ آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے جبکہ اکثر صہیونی سلامتی اور فوجی اہلکار اور 71 فیصد اسرائیلی غزہ کی جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی نائب صدر جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیل جائیں گے

?️ 18 اکتوبر 2025امریکی نائب صدر جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیل جائیں گے امریکی

دوبارہ کھلنے والے سیکڑوں کیسز سے نمٹنے کیلئے آرمی افسران نیب میں تعینات

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضر سروس فوجی

خلیج فارس کے ممالک ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی نے خلیجی ریاستوں کی جانب

‏کراچی کے  لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے

بلوچستان میں جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے، سب میں ’را‘ ملوث ہے، نگران وزیر داخلہ

?️ 1 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

ایران کے حملوں سے امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان؛ امریکی میڈیا کا اعتراف

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق ایران کے میزائل

رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف

?️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے

سازشوں کا مقصد گورنر ہاؤس میں ہونے والے کام بند کرانا ہے۔ کامران ٹیسوری

?️ 25 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سازشوں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے