?️
سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت یوکرائن کے بحران میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ایک ہے، زور دیا کہ اسرائیل اب اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن چکاہے۔
رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے کالم میں یوکرائن کے بحران کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کے مبہم اور یک طرفہ موقف کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرائن کی جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کو جس تشویش کا سامنا ہے وہ حزب اللہ کے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں حکومت کی تشویش سے کم نہیں ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ یوکرائن کی جنگ اب صیہونی حکومت کے سیاسی رہنماؤں اور فیصلہ سازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، کیونکہ اگر اس کے خاتمے اور اس جنگ کے علاقائی اور بین الاقوامی نتائج کو چھوڑ بھی دیں تب بھی کوئی اس جنگ کی پیش رفت کی پیشن گوئی نہیں کر سکتا۔
عطوان نے مزید کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل کی صورتحال کے بارے میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنگ کے دو اہم فریق اور ان کے رہنما، نہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور نہ ہی امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیل پر کوئی توجہ دے رہے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ حتیٰ کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی یوکرائن روس بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کو نظر انداز کیا گیا اور روسیوں نے صیہونی حکومت کی یوکرئن اور روس کے درمیان مذاکرات کی پیشکش پر کوئی توجہ نہیں دی۔


مشہور خبریں۔
کورونا کی وجہ سے جمعہ سے نئی پابندیاں لگائی جائیں گی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات اسد عمر کا کہنا
اپریل
عراقی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کا راکٹ حملہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ موصل میں عراقی
فروری
سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک
?️ 14 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں
فروری
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے کے مؤقف پر اصرار
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے خلاف مخالفتوں میں
جنوری
بنگلہ دیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 10 جولائی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نزدیک ایک خوفناک
جولائی
صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: ابوظہبی میں صیہونی حکومت کے سفیر امیر ہائیک نے
ستمبر
امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں تعینات کیے ہیں؟
?️ 31 اگست 2025امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں
اگست
غزہ صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی کا شاہد
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز ایک
نومبر