?️
سچ خبریں: ہبری اخبار "ہارٹز” کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر داخلی سلامتی اٹامر بن گویر نے پولیس کمانڈروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فلسطینی آبادیوں میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز سے اذان کی نشراتی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اذان کی آواز صہیونی باشندوں کے لیے شدید پریشان کن ہے، جسے فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق، بن گویر کی یہ ہدایات ایک خفیہ اجلاس میں جاری کی گئیں، جو ان کے دفتر میں اسرائیلی پولیس کے اعلیٰ کمانڈروں کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
یہ میٹنگ اسرائیلی پولیس کے سربراہ کی غیر موجودگی میں ہوئی، جبکہ بن گویر کے سیکورٹی سیکرٹری سامی مارسیانو بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بن گویر نے، جو یہ میٹنگ 10 دن قبل ہوئی تھی، پولیس اہلکاروں کے کام سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تمہیں اپنی پالیسیوں کو نافذ کرنے کے لیے مقرر کیا ہے، تمہیں اس پر عمل کرنا ہوگا۔
اس موقع پر بن گویر نے اسرائیلی پولیس کے سنٹرل کمانڈر یائر ہزرونی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی مساجد کو اذان نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا، جبکہ دیگر کمانڈروں نے اس معاملے میں کوتاہی کی۔
ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بعض پولیس افسروں نے بن گویر کے مطالبے کے جواب میں خبردار کیا کہ ایسے اقدامات بڑے پیمانے پر تنازعات اور حتیٰ کہ سڑکوں پر احتجاج کا سبب بن سکتے ہیں۔ پولیس سربراہ کی غیر موجودگی بھی دونوں کے درمیان جاری اختلافات اور کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب، بن گویر کے دفتر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس کنست کے ایک رکن کے مطالبے پر بلایا گیا تھا، جس نے مساجد سے اذان کی آواز پر اعتراض کیا تھا۔ دفتر نے واضح کیا کہ وزیر نے اپنے اختیارات کے دائرے میں کام کیا ہے اور پولیس سربراہ کی شرکت اس اجلاس کے لیے لازمی نہیں تھی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری
پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے
اگست
نیویارک میں غزہ کی ماؤں کے ساتھ ہمدردی کرنے پر ایک نرس نوکری سے باہر
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی نژاد امریکی نرس مڈوائف حسن جبر نیویارک یونیورسٹی لینگون
مئی
نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں
جون
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم
مارچ
صدر مملکت کی علماء کرام سے اپنا کردار نبھانے اپیل
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون
مئی
25 سالہ ایران چین تعاون کی دستاویز امریکہ کے لیے ایک سنگین چیلنج
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ایران اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات 27 مارچ 2021
جنوری