?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے صیہونی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ کسی بھی زمینی فوجی کارروائی کے آغاز سے پہلے قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کریں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیامین نیتن یاہو نے ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ایکسیوس نیوز سائٹ نے ہفتے کی شام رپورٹ دی کہ نیتن یاہو نے اس ملاقات میں دعویٰ کیا کہ حماس پر بہت دباؤ ہے اور یہ دباؤ جتنا زیادہ بڑھے گا، قیدیوں کی رہائی کا موقع اتنا ہی زیادہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو آگ لگا دیں گے؛اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ
دریں اثنا اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں نیتن یاہو سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو سے ملاقات میں ہم نے کسی بھی زمینی فوجی کاروائی کے آغاز سے قبل تمام قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے نیتن یاہو کو مطلع کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ وسیع حمایت کے ساتھ ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ یہ جلد ہی پورا ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طوفان الاقصیٰ آپریشن کے پہلے دن حماس تحریک کے ہاتھوں پکڑے گئے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ تل ابیب کے میوزیم اسکوائر (مسنگ پرسنز اسکوائر) میں جمع ہوئے اور حکومت کی اپنے حالات سے بے حسی پر سخت تنقید کی۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے لیے اسرائیل کے اندر ایک اور درد سر
صیہونی حکام کے مطابق حماس کے ہاتھوں کم از کم 329 افراد اسیر ہیں،گزشتہ ہفتے حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو یا تین اسرائیلیوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہے لیکن تل ابیب نے یہ کہہ کر ردعمل ظاہر کیا کہ وہ انھیں حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ اب تک حماس مغربی شہریت کے کئی اسیروں کو رہا کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے جنوبی ایشیا سے تعلقا ریکھنے والے اس ملک
ستمبر
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے
نومبر
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان کی تردید کر دی
?️ 23 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی
نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو
فروری
کانگو میں فوجی حملے میں 40 افراد ہلاک
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ مشرقی جمہوری
اگست
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
آپ کے وعدے کہاں گئے؟لبنان کے مغربی اتحادی کا سوال
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:لبنان میں امریکی اورمغربی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک
فروری
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو
جون