🗓️
سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ اس کے تین شہری، جو لبنان سے غیر قانونی طور پر اسرائیل جانے کی کوشش کر رہے تھے، اس علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غیر قانونی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
ترکی نے اسرائیل سے اپنی جارحانہ پالیسیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل انسانی جانوں کو نظر انداز کرنے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے والی پالیسیوں کو فوری طور پر ختم کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک حکام متاثرین کی لاشوں کو جلد از جلد ترکی منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے واقعے کے حالات یا متاثرین کی مکمل شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
قبل ازیں 22 جنوری کو ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ لبنان سے اسرائیل جانے کی کوشش کے دوران گمشدہ اور پھنسے ہوئے تین ترک شہریوں کے بارے میں ہم متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ اس کیس کی باریک بینی سے پیروی کی جا رہی ہے اور ان کے اہل خانہ کو کسی بھی پیش رفت کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
پانچ ہزار دن برزخ میں، صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی حسن سلامہ کی طرف سے تقریباً 200 صفحات میں
جنوری
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
🗓️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
امریکی عدالت گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا کی ایک عدالت میں بم رکھے جانے
فروری
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
🗓️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے
مارچ
مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟ پنٹاگون کی زبانی
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: پینٹاگون کی نائب ترجمان نے عراق اور شام میں امریکی
نومبر