?️
اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ
فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے مرکزی شہر بات یام کے میئر نے منگل کی شب ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیلی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شاباک نے ایران کی جانب سے خفیہ معلوماتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
اماراتی نیوز پورٹل ارم نیوز کے مطابق، میئر تسفیکا بروت نے خبردار کیا کہ "ایرانی بات یام تک پہنچ چکے ہیں جو اسرائیلی حکام کی گہری تشویش اور ایران کی بڑھتی ہوئی معلوماتی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
بروت کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں شاباک نے ایسے متعدد کیسز نوٹ کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ افراد نے اسرائیلی شہریوں، جن میں ریزرو فوجی، طلبہ اور ریٹائرڈ افراد شامل ہیں، سے رابطے کیے۔
رپورٹ کے مطابق شاباک کا کہنا ہے کہ یہ عناصر مالی لالچ یا بظاہر سادہ کاموں جیسے پیکج منتقل کرنا یا معلومات اکٹھی کرنا—کی آڑ میں لوگوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بات یام کے میئر نے انکشاف کیا کہ اس وقت درجنوں شہری ایرانی فریقوں کے ساتھ حقیقی روابط رکھتے ہیں، جو اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ اعتراف ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں کے اندر براہِ راست روابط کا ایک فعال نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس نے تل ابیب کی سلامتی کے ڈھانچے میں واضح تشویش پیدا کر دی ہے۔
میئر بروت نے خبردار کیا یہ افراد اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور اپنا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔ یہ سنگین جرائم ہیں اور جو کوئی بھی شاباک کے ہاتھ لگے گا، اسے سخت اور ناقابلِ تلافی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو لوگ کسی مشکوک پیغام یا بیرونی رابطے کا سامنا کریں، وہ فوراً مقامی حکام اور سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کریں۔
بروت نے مزید کہا کہ ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے اسرائیلی شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہم ایک حساس سیکیورٹی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ شہر کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں، مگر دشمنوں کو اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے آپ کا تعاون ناگزیر ہے۔


مشہور خبریں۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر
فروری
اے آئی ٹولز سے لیس ایپل کے 4 آئی فون 16 پیش
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے اب تک
ستمبر
رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ
مئی
اسلام آباد: صحافی وحید مراد ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا
?️ 28 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی
مارچ
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
اگست
کیا سنی اتحاد کونسل کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہو جائے گا؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علماء
جون
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر
غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ
فروری