سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس میں تاکید کی کہ صیہونی حکومت نے بے شرمی سے فلسطینی ریاست کے وجود کا انکار کیا ؟
صفدی نے کہا کہ قابض حکومت امن کے بدلے زمین دینا نہیں چاہتی بلکہ قبضے کو مضبوط اور ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے، قتل و غارت گری اور اراضی ہتھیا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی ترجیح جنگ بندی کا قیام اور غزہ کے لوگوں کو بچانے کے لیے مزید انسانی امداد پہنچانا ہے۔
اردنی عمون ویب سائٹ کے مطابق، صفدی نے صیہونی حکومت کی جارحیت اور اسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں کی تباہی اور بچوں اور خواتین کے قتل کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔