احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کا افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے افغان حکومت پر الزام

افغان

🗓️

سچ خبریں:احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی اور ناقص منصوبہ بندی سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغان صدر نے موجودہ بحران سے متعلق افغان سیاستدانوں کے انتباہات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس اس بحران پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ ہے، مسعود نے مزید کہاکہ اگر یہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور افغان عوام کا شدید دفاع نہ ہوتا تو شاید ہم آج مختلف صورتحال کا مشاہدہ کر رہے ہوتے اس لیے کہ حکومت کے سربراہوں کی لاپرواہی ، غیر منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی وجہ سےآج ہمارے ملک کی یہ صورتحال ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس نہ جنگ کے لیے کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی امن کا کوئی انتظام۔ مسعود نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہے ہیں کہ اس ایک سال میں طالبان کو عالمی برادری میں تسلیم کیا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انھیں فوج اور پروپیگنڈوں کے شعبوں میں بھی تقویت ملی ہے۔

پاکستان کے ساتھ افغانستان کی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے ڈیورنڈ لائن معاملے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بطور آلہ کار استعمال کیا ہےجبکہ ہمیں عالمی برادری کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے مسائل حل کرنے چاہیے تھے جس کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سیلاب کے پانی میں کمی، سندھ میں 98 فیصد رقبہ گندم کی فصل کی کاشت کیلئے تیار

🗓️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے جن

آنکارا اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی؛ وجہ؟

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: عراق کے ماہر اور تجزیہ نگار مهند العزاوی نے فلسطین کی

رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے

صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی

صہیونی ریاست کی بگڑتی حالت؛ صہیونی اپوزیشن لیڈر کی زبانی

🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے

’عدالتی اصلاحات بل‘ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، عمران خان

🗓️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ

🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

چیلنجزکے باوجودپاک،چین قیادت نے سی پیک منصوبہ جاری رکھا: اسد عمر

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے