?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں تین فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اگر صہیونی دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ فلسطینی مجاہدین کو قتل کرکے اس انتفاضہ کو روک سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پورے میدان جنگ میں پھیل چکا ہے۔
مزید:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صہیونی دشمن کا فلسطینی مجاہدین کو قتل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کرنا جارحین کی شکست اور فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں ان کی نااہلی کو ثابت کرتا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی حکومت اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی مسخ شدہ تصویر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے مزاحمتی قوتوں کے پاؤں تلے روندا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ صیہونی یہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب مزاحمتی قوتوں نے جنین کیمپ پر صیہونی حملے کے دوران اور نابلس میں عیلی بستی کے آپریشن میں صیہونیوں کو عبرت ناک سبق سکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین میں غاصبوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے: تحریک مجاہدین
یاد رہے کہ گزشتہ شب ایک بیان میں جنین کی قدس بریگیڈز نے جنین کے قریب ایک علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 مجاہدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جنین شہر کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی کے قریب ایک کار پر صہیونی ڈرون حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ
دسمبر
پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریکوڈک منصوبے سے
نومبر
وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال
اپریل
صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ
فروری
شام سے امریکی انخلاء کا وقت آ گیا ہے:فارن افیئرز
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ
اکتوبر
شام میں داعش کا حامی کون ہے؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے
اگست
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی