?️
سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد اپنے حملے بند کردے گا تو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملےبھی بند ہوجائیں گے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے کہا کہ جب یمن پر سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد اپنے حملے بند کردے گا تو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملے رک جائیں گے، انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ میں امریکہ کی نئی انتظامیہ اور سعودی انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ جب آپ ہمارے زیر کنٹرول علاقوں پر اپنے حملے بند کردیں گے تو آپ پر ہمارے حملے بھی رک جائیں گے۔
واضح رہے کہ یمنی عہدیدار نے یہ بیان سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے تسلسل اور صنعا کے مشرق میں واقع مأرب علاقے میں یمنی انصار اللہ فورسز اور مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کیا،انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کی کہ اس علاقے میں انصار اللہ فورسز نے عبد ربہ منصور ہادی کی افواج میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے، یمنی وزیر خارجہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کسی بھی امن عمل میں حوثیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہاکہ انصاراللہ امن عمل میں ایک بہت ہی اہم جماعت ہے۔
یادرہے کہ چھ سال قبل سعودی عرب نے امریکہ پشت پناہی میں کچھ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر یمن پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے اور اس کی وجہ سےیہ ملک انسانی بحران کے دہانے تک پہنچ چکا ہے جس کے بارے میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں انتباہ دے چکی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں جیسا کہ وہ یمنی مظلوم عوام کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں
جون
صیہونی یمن میں حالیہ کارروائیوں سے حیران
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح سویرے یمن کے شہری ڈھانچے پر وحشیانہ حملے کے
دسمبر
اسرائیلی حکومت کا یورپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے تنازعات کے جواب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ
نومبر
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
اسرائیلی معاشرہ بدترین بحران کا شکار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: روزنامہ زیمان اسرائیل نے اپنے منگل کے شمارے میں شائع ہونے
اپریل
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری کے احکامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم
دسمبر
حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر قانونی مشکلات کا سامنا
?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے
نومبر