آٹھ سالہ امریکی بچے کا بندوق سے کھیل؛ایک سالہ بچی ہلاک

ہلاک

?️

سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں بندوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک آٹھ سالہ بچے کے ہاتھوں ایک سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست فلوریڈا کے اسکامبیا کاؤنٹی علاقہ میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کے دوست کی بیٹیاں ہیں، تاہم بچے کے والد کے خلاف غفلت برتنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، یاد رہے کہ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں آبادی سے زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے، یہاں ہر شہری نہایت ہی آسانی کے ساتھ اسلحہ خرید سکتا ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس کے نیتجہ میں اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ اب تک کوئی بھی حکومت اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد نہیں کر سکی ہے، موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ صدر بننے کے ابتدائی دنوں میں میں سوچ رہا تھا کہ میری حکومت میں فائرنگ کے واقعات نہیں ہوں گے تاہم ایسا نہیں ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی

ارسا صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے،مراد علی شاہ

?️ 17 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی

صیہونی فوج کے ہاتھوں صیہونی شہری بھی بچ سکے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو

شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500

سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد

بھارت فرقہ وارانہ فسادات کروا رہا ہے:فود چہودری

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ

ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں

?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے