سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے افغانوں پر زور دیا ہےکہ وہ اس ملک کی تعمیر کے لیے جدوجہد کریں کیونکہ وہ سب ایک قوم اور بھائی ہیں۔
سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر کے لیے تمام افغانوں کو متحد ہونا چاہیے، کرزئی نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس زمین اور پانی کے بچے ہیں اور ہمیں اسے نہیں چھوڑنا چاہیےبلکہ ہمیں میدان میں آنا چاہیے اور اسے بہتر کرنا چاہیے،انھوں نے کہا کہ میں ان تمام افغانوں سے کہتا ہوں جو افغانستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں کہ وہ واپس اپنے ملک جائیں اور اس ملک کی تعمیر کریں۔
انہوں نے طالبان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں صدر تھا تو میں نے طالبان کو اپنے بھائی کہااور کہاکہ یہ آپ کا ملک بھی ہے،آؤ مل کر اسے بنائیں،آؤ متحد ہو جائیں، بی بی سی کے رپورٹر کے پوچھے جانے پر کہ کیا طالبان ایسا کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں، سابق افغان صدر نے کہاکہ میری ان کے ساتھ بہت سی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور اچھے تبادلے ہوئے ہیں، جیسا کہ خواتین کی کام پر واپسی نیزملک اور ایک ایسی حکومت کے لیے سیاسی عمل کی ضرورت جو تمام افغانوں کی ہو۔
کرزئی نے افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کے بارے میں رپورٹر کےایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم ان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف اسکول بلکہ یونیورسٹی میں بھی واپس جائیں نیز کام بھی پر واپس جائیں، اس حوالے سے طالبان سے ہماری بات چیت ہوئی ہے، وہ اس بات پر ہم سے متفق ہیں اور مسئلہ کو سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسا ہی ہوگا،اگرچہ ہم کہتے ہیں کہ یہ ابھی اور فوراً ہونا چاہیے۔